ترکیہ اور اقوام متحدہ کے درمیان ترقیاتی تعاون کی استنبول میں شاخ کھولنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس معاہدے پر ترکیہ کے مستقل مندوب فریدون سینیر لی اولو اور اقوام متحدہ کے امور ترقیاتی تعاون کے نائب سیکریٹری آسکر فرنانڈز تارانکو نے دستخط کیے ۔
اس موقع پر ترک مندوب نے کہا کہ ترکیہ دائما اس شاخ کے استنبول میں کھلنے کا منتظر رہا ہے ،یہ دفتراقوام متحدہ کے ترقیاتی نظام اور ترکیہ کے درمیان تعاون کے فروغ کا وسیلہ بنے گا، اقوم متحدہ کے اس وقت ترکیہ میں متعدد دفاتر موجود ہیں، ہمارا مقصد ترکیہ کو اقوام متحدہ کا ایک اہم علاقائی مرکزبنانا ہے ۔
نائب سیکریٹری فرنانڈز تارانکو نے بھی اس معاہدے پر ترک مندوب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ تنظیم کی اصلاحاتی کوششوں میں معاون بنے گا، ہم دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں سے ایک استنبول میں اس شاخ کے کھلنے پرمسرور ہیں کیونکہ یہ شہر ایک اہم علاقائی مرکز ہے ۔
