English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران نے نیا ہائیپر سونک میزائل تیارکر لیا

القمر

ایران نے فضائی دفاعی نظام کی استعداد بڑھانے کی خاطر ایک نیا ہائیپر سونک میزائل تیار کیا ہے۔

 ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق، پاسداران انقلاب ایران کی فضائیہ کے کمانڈر  جنرل امیر علی  حاجی زادہ نے تہران میں منعقدہ ایک تقریب میں  بتایا کہ ہم نے  ایک نیا بیلیسٹک میزائل تیار کیا ہے  جو کہ ہائیپر سونک رفتار کا حامل ہے جس سے ہماری فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

ایرانی کمانڈر نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل  آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز ہے جس کی وجہ سے فضائی دفاعی نظام کا اسے روکنا  تقریبا ناممکن ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے