اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے خلاف حقوق انسانی کے احترام پر مبنی ایک قرارداد منظور کر لی ہے ۔
193رکنی اسمبلی میں جرمنی کی پیش کردہ قرار داد پر رائے دہی ہوئی جس کے تحت طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر جبر اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کرنے سمیت ملکی معیشت اور انسانی و سماجی حالات کو مزید ابتری کی طرف لے جایا گیا ہے ۔
اس قرارداد کو 116 ارکان کی حمایت سے قبول کرلیا گیا جبکہ روس اور چین سمیت 10 ممالک غیر جانبدار رہے ۔
اس قرارداد میں طالبان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ وہ حقوق انسانی کا احترام ممکن بنانے کےلیے اپنی پالسیوں میں تبدیلیاں لائے۔
طالبان انتظامیہ نے ملک میں خواتین کو بنیادی و سماجی حقوق سے محروم کرنے کےلیے متعدد قوانین لاگو کر رکھے ہیں جن میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی بھی شامل ہے۔
