English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میکسیکو کے نائٹ کلب میں مسلح حملہ،نو افراد ہلاک

القمر

 میکسیکو کے صوبے گوانا خواتو کے ایک نائٹ کلب میں ہونے والے مسلح حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، صوبے  سے متصل قسبے ال آلتو میں مسلح افراد نے ایک نائٹ کلب پر دھاوا بول دیا ۔

 حکام کا کہنا ہےکہ اس واقعے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اس واقعے کے بعد ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے جس پر پولیس نے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

 دوسری جانب  امپالما صوبے کے قصبے ایسکوبیدو میں بھی گروہوں کے درمیان ہوئی مسلح جھڑپ میں 12 سے زائد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا ۔

 سال رواں سے اب تک  صوبے گوانا خواتو میں 2424 افراد مختلف جھڑپوں میں  مارے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے