English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئرلینڈ ویمنز ٹیم کی پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے شکست

القمر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

ندا ڈار نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عالیہ ریاض 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ آئر لینڈ کی جانب سے اورلا پرینڈرگاسٹ نے 10 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آئرلینڈ کی ٹیم نے18.4 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز 3 میچز پر مشتمل ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے