شمالی عراق میں پنجہ کلید آپریشن کے دوران ایک غار میں روپوش PKK کے مزید پانچ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔
وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ”ترک فوج رحم کی بھیک مانگنے والے اور ہتھیار ڈالنے والے کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گی! پنجہ کلید آپریشن سے گھیرے میں آنے والی دہشت گرد تنظیم PKK کی تحلیل میں تیزی آئی۔ چند روز قبل ہتھیار ڈالنے والے 2 دہشت گردوں کے بعد مزید 5دہشت گرد وں اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا ہے۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں 7 دہشت گردوں نے ترک مسلح افواج کے سامنے ہتھیار ڈالے،”زاپ دہشت گردوں کے لیے ایک ڈیڈ اینڈ ہے جہاں پر ہمارے فوجیوں کی سانسیں ان کی گردنوں پر ہوتی ہیں۔ دہشت گردوں کے لیے واحد راستہ قانون کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہے۔”
