صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ قوم سے آگاہی کرائی جانے والی خوشخبری بحیرہ اسود کی قدرتی گیس ملکی نظام سے منسلک کرنے کی کاروائیوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔
صدر ایردوان نے استنبول میں قصر ِ وحدین سے کاستامونو کے "بوزکورت، ابانا، جیدے اور اینی بولو اضلاع کو قدرتی گیس کی فراہمی کی تقریب” میں شرکت کی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ "ہم نے بحیرہ اسود کی قدرتی گیس کو اپنے ملک کے نظام سے جوڑنے کے لیے کام تیز کر دیا ہے، ۔ سکاریہ گیس فیلڈ میں پہلے مرحلے کے لیے 10 میں سے 9 کنوؤں کی کھدائی مکمل ہو چکی ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال اس گیس کا استعمال شروع کر دیں گے۔”
