امریکی حکام نے بتایا ہے کہ ہفتے کے روز ڈلاس میں ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوئم کے دور کے 2 ہوائی جہاز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی خبر کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائرل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طیارہ دوسرے سے ٹکرا گیا جس کے بعد دونوں زمین پر جاگرے اور دھماکے سے پھٹ گئے جب کہ حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ تباہ ہونے والے جہازوں میں کتنے لوگ سوار تھے، ٹکرانے والے جہازوں میں ‘بوئنگ بی 17 فلائنگ فورٹس’ اور ایک چھوٹا ‘بیل پی-63 کنگ کوبرا’ شامل ہیں۔
⚠️ GRAPHIC VIDEO: A mid-air collision involving two planes near the Dallas Executive Airport, today. The accident took place during the Wings Over Dallas WWII Airshow at 1:25 p.m., according to Dallas Fire-Rescue. A @FOX4 viewer took this video. @FOX4 is working for more details. pic.twitter.com/jdA6Cpb9Ot
— David Sentendrey (@DavidSFOX4) November 12, 2022
ڈلاس ایگزیکٹو ہوائی اڈے پر ونگز اوور ڈلاس ایئر شو کے دوران دوپہر کے اوائل میں پیش آنے والے حادثے کے بعد سے تاحال یہ واضح نہیں ہوا کہ جہازوں میں سوار افراد میں کوئی شخص زندہ بچا ہے یا نہیں۔
ڈلاس کے میئر ایرک جانسن نے ٹوئٹ کیا کہ اگرچہ ہلاکتوں کی تعداد کا فوری طور پر پتا نہیں چل سکا جب کہ زمین پر موجود کسی دیکھنے والے شخص یا دیگر افراد کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی متعدد ویڈیوز میں طیاروں کے ڈرامائی انداز میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے مناظر دکھائے گئے۔
#BREAKING: New angle of the mid-air collision obtained by @WFAA shows B-17 and other aircraft flying formations at #WingsOverDallas at 1:21p today, when it was hit by a P-63 and fell to the ground over the airfield at Dallas Executive Airport (RBD). pic.twitter.com/6NAS93b3re
— Jason Whitely (@JasonWhitely) November 12, 2022
