English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم یورپی یونین کے بیان کو مسترد کرتے ہیں

القمر

ترکیہ نے کہا ہے کہ ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی ترک حکومتوں کی کمیٹی TDTمیں بحیثیت مبصر  رکنیت سے متعلق، یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس کے جاری کردہ بیان کو کلیتاً مسترد کرتے ہیں۔

ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان میں گذشتہ روز ازبکستان کے شہر سمر قند میں TDT سربراہی اجلاس کی رائے شماری میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی بحیثیت مبصر رکنیت کی منظوری کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی رکنیت کے بارے میں آج یورپی یونین خارجہ تعلقات سروس کے جاری کردہ بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ جیسا کہTDT سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں بھی کہا گیا ہے کہ قبرصی ترک عالمِ ترک کا ایک ناگزیر حصہ ہیں۔ ترک حکومتوں کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا ان کا قدرتی حق ہے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کا، اقوام متحدہ  کے سیکرٹری جنرل کی اپیل کے برعکس شمالی قبرصی ترکوں  کی بین الاقوامی برادری کا باوقار رکن  بننے کی کوشش میں، مزاحم ہونا نیک نیتی پر مبنی نہیں ہے۔ یہی نہیں یہ  اقدام ایک دفعہ پھر، یونانی قبرص انتظامیہ اور یونان کی بانجھ سیاست کی اسیر، یورپی یونین کے دوغلے پن کو  منظر عام پر لے آیا ہے”۔

مزید کہا گیا ہے کہ جزیرہ قبرص میں منصفانہ اور پائیدار حل کا عمل صرف اور صرف قبرصی ترک عوام کے 1963 سے غصب شدہ حقِ خودمختاری اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کو تسلیم کرنے سے ہی شروع ہو سکتا ہے۔ لہٰذا بین الاقوامی برادری کو اب قبرصی یونانی فریق کو جزیرے کا واحد مالک سمجھنے  سے باز آ جانا  اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو تسلیم کر لینا  چاہیے”۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ ہر طرح کے حالات میں شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا ساتھ دینا اور بین الاقوامی پلیٹ فورموں پر قبرصی ترکوں کی آواز بننا جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے