English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوگنڈا میں ایبولا وباء کے کیسوں میں اضافہ

القمر

یوگنڈا کے شہر ‘جینجا’ میں ایبولا کیسوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

یوگنڈا کی وزیر صحت جین رُتھ ایسنگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جینجا شہر میں وفات پانے والے 45 سالہ مریض ڈین وائسوا کے ایبولا ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔

ملک میں ایبولا کی وجہ سے اس وقت تک 53 افراد ہلاک  ہو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں ایبولا وباء کی روک تھام کے لئے اسکولوں کی تیسری سہ ماہی کو 25 نومبر میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایبولا  کی اوّلین تشخیص 19 ستمبر کو ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے