English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: صدر ایردوان جی20 میں شرکت کریں گے

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان انڈونیشیا کی زیرِ میزبانی ‘بالی’ میں متوقع 17 ویں جی20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق سربراہی اجلاس 15 تا 16 نومبر  کو اور”متحد بحالی، زیادہ طاقتور بحالی” کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

اس دائرہ کار میں جی20 سربراہان "غذائی و توانائی سلامتی”، ” صحت” اور ڈیجیٹلائزیشن” کے زیر عنوان متوقع نشستوں میں تبادلہ خیالات کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان اجلاس کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں اجلاس سے قبل 14 نومبر بروز اتوار، بالی میں میزبان ملک انڈونیشیا کے صدر ‘جوکو ویدودو’ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں ترکیہ۔ انڈونیشیا تعلقات پر نظر ثانی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ  دینے کے لئے ممکنہ اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے