English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چشمہ شفاء۔11

القمر

ڈاکٹر مہمت اُچار کے پروگرام "چشمہ شفاء” کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ صحت سے متعلقہ فوائد کے حوالے سے  جس نباتاتی بوٹی کے بارے میں بات کریں گے وہ  زرد رنگ کا ایک پھول ہے۔ اس پھول کو ‘ہائی پیرکم پرفوریٹم’، گُل راعی یا پھر بلسانہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ بلسانہ  نامی یہ پھول صحت کے حوالے سے کن فوائد کا حامل ہے۔ بلسانہ کے پھولوں کو جمع کر کے گرد مٹی سے پاک کرنے کے بعد ایک خاص مدت کے لئے  زیتون کے تیل میں   بھگو کر بلسانہ کا تیل حاصل کیا جاتا ہے۔ اس تیل کو خاص طور پر زخموں کے نشان مٹانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

آئیے سب سے پہلے  دیکھتے ہیں کہ بلسانہ کا تیل بنانے کی ترکیب کیا ہے؟

بلسانہ کے تیل کا بہت مقبولِ عام طریقہ یہ ہے کہ ایک شیشے کے جار میں 250 گرام زیتون کا تیل لیں اور  100 گرام  تازہ یا خشک بلسانہ کے پھولوں کو ہلکا سا پیس کر اس تیل میں ملا دیں۔ جار کا ڈھکن بند کریں اور اس آمیزے کو 30 دن تک سورج کی روشنی میں رکھیں۔ وقتاً فوقتاً جار کو ہلاتے رہیں۔30 دن کے بعد تیل کو چھان  لیں۔ اگر آپ بلسانہ کے  تازہ  پھول استعمال کریں گے تو تیل کا رنگ سرخ اور اگر خشک پھُول استعمال کریں گے تو تیل کا رنگ زرد ہو گا۔

 

بلسانہ کی چائے بنانے کا طریقہ

بلسانہ کو چائے کی شکل میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چائے کی تیاری  کے لئے ایک گلاس گرم پانی لیں اور اس میں اڑھائی سے 3 چائے کے چمچ خشک بلسانہ کے پھُول ملا کر 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔  دم کے بعد اس چائے کو نوش فرما سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس تازہ بلسانہ  ہے تو ان سے بھی چائے بنا سکتے ہیں۔ بلسانہ کے پھولوں کو پانی کے ساتھ اُبالنے سے پرہیز کریں صرف گرم پانی میں دم  دینے کے بعد استعمال کریں۔

 

بلسانہ کے فوائد

1۔ جراثیم کُش

بلسانہ کا تیل جراثیموں کو پھلنے پھُولنے سے روکتا  ہے۔ ایسا مرہم جس میں بلسانہ شامل ہو جلنے کے زخم کو تیزی سے مندمل کرتا ہے۔

 

2۔ التہاب کُش

بلسانہ کا تیل التہاب کا خاتمہ کر کے پَس اور  پیپ کے خلاف جدوجہد کرتا ہے۔ یہ تیل جراثیم  اور فنگس کے خلاف زود اثر ہے۔ جلد پر مذکورہ نقصان دہ عناصر کے خاتمے کے لئے اس تیل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ تیل پاوں  میں فنگس، پھوڑے پنسیوں اور جلد میں پیپ وغیرہ سے نجات دیتا ہے۔

 

3۔ زخم مندمل کرنے کی صلاحیت

بلسانہ کا تیل نہ صرف زخم کو تیزی سے مندمل کرتا بلکہ جلد کے خود تعمیری کے عمل میں ضرورت سے زائد ریشہ دار بافت  بننے کا بھی سدّباب کرتا ہے۔

 

4۔ نظام ہضم میں بہتری

معدے میں السر اور پھُولے پن کے مسائل کے علاج کے لئے بلسانہ کی چائے نہایت مفید چیز ہے۔ اس چائے کو معدے میں گیس، کھٹے ڈکاروں، قبض، بد ہضمی اور پیٹ میں مروڑ  جیسے مسائل سے نجات کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بلسانہ کی چائے معدے کی تیزابیت  کے سامنے بند باندھ کر ہضم کے عمل کو سہل بناتی ہے۔

 

5۔ ڈپریشن 

کم اور درمیانے درجے کے ڈپریشن اور ہیجان جیسے مسائل کے علاج میں  بلسانہ کی چائے کے موئثر اثرات کلینکل تجربات سے ثابت ہو چکے ہیں۔ لیکن مستقل ادویات استعمال کرنے والے افراد یہ چائے استعمال کرنے سے قبل اپنے نفسیات دان سے ضرور مشورہ کر لیں۔

 

6۔ مینوپوز

ماہواری کے دنوں میں بلسانہ چائے کا استعمال درد میں آرام دیتا،  ماہواری کی بندش کا خاتمہ کرتا اور عورتوں میں مینو پوز کی شکایت  کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ ماہواری کے دنوں میں بلسانہ کی چائے کو صبح شام نیم گرم شکل میں خالی یا بھرے پیٹ کسی بھی شکل  میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

7۔ بلسانہ کے تیل کے جلد پر فوائد

بلسانہ کا تیل بے حد خشک جلد کی نمی بحال کرتا ہے۔ خاص طور پر پھٹی ہوئی ایڑھیوں اور پاوں کی چنڈیوں  جیسے مسائل کا سامنا ہو تو بلسانہ کے تیل کو متاثرہ جگہ پر اچھی طرح سے مل کر جلد میں جذب کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔

 

8۔ جلد کے معیار میں اضافہ کرتا ہے

جلد کی نمی کو بحال کرکے  تروتازہ بنانے کے لئے بلسانہ کاتیل دیگر قدرتی تیلوں میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس تیل کا باقاعدہ استعمال  جلد باریک جھُریوں کو ختم کر کے جلد کو شگفتہ بنتا اور داغ دھبے ختم کرتا ہے۔

 

9۔ جھڑتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے

بلسانہ کا تیل بالوں اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط بنا کر جھڑنے سے روکتا اور گھنا بناتا ہے۔ بالوں کی جڑوں میں خشکی سکری اور ایگزیما کا سدّباب کرتا ہے۔

 

10۔ کیفین  کی عادت سے نجات دیتا ہے

بلسانہ کا چائے کی شکل میں استعمال کیفین، الکحل اور سگریٹ نوشی جیسی عادتوں سے چھُٹکارہ پانے میں مدد دیتا ہے۔

 

11۔ خواب آور

بلسانہ کی چائے کم خوابی کے مسائل کا خاتمہ کر کے آسودہ اور معیاری نیند لینے میں مدد دیتی ہے۔ کم خوابی کے شکار افراد رات سونے سے قبل بلسانہ کی چائے استعمال کر سکتے ہیں۔

 

12۔ بلسانہ کے تیل کو جلد پر استعمال کرنے کا طریقہ

اس تیل کو زخم، انفیکشن، التہاب ایگزیما وغیرہ جیسے مسائل میں متاثرہ جلد پر مل کر مساج کی شکل میں استعمال کیا جانا  نہ صرف بیماری سے نجات دیتا بلکہ آئندہ کے لئے  اس بیماری کے سدّباب میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بالوں میں لگانے کے لئے اس تیل کو ہفتے میں ایک یا 2 دفعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بال دھونے سے تقریباً 30 منٹ قبل بلسانہ کے تیل کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر نرمی سے مساج کریں اور آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں۔

 

13۔ بلسانہ کے منفی اثرات

بلسانہ کا تیل لگانے کے بعد سورج کی روشنی میں آنا حساس جلد پر دھبوں کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا جس رات یہ تیل استعمال کیا جائے اس صبح سورج میں نکلنے سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ اس تیل کا استعمال کرنے سے جلد میں کسی قسم کے ردعمل کا، زخمیوں کے مندمل ہونے میں دقت کا ، درد یا پھر جلد کے سُن ہونے مشاہدہ ہو تو بلسانہ کے تیل کا استعمال فوری طور پر بند کر کے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

بلسانہ کے تیل کی طرح اس کی چائے کے بھی وافر استعمال سے پرہیز کیا جانا چاہیے۔ بلسانہ کی چائے کو دن میں ایک یا 2 کپ سے زیادہ نہیں پینا چاہیے۔

 

14۔کن افراد کو بلسانہ کے تیل سے پرہیز کرنا چاہیے

قلبی شریانوں کے مریض، حاملہ خواتین، زچہ اور دودھ پلانے والی عورتوں اور گردوں  کے کینسر  کے مریضوں کو بلسانہ کے تیل کے استعمال کا مشورہ نہیں دیا جا سکتا۔

اسی طرح کیمو تھراپی لینے والے یا پھر عضو  کی منتقلی کروانے والے مریضوں کو اس تیل کے استعمال سے دُور رہنا چاہیے۔

بلسانہ کی چائے بعض ادویات کے ساتھ مل کر منعکس اثرات کا سبب بن سکتی ہے۔ اینٹی بائیوٹک، قلبی شریانوں  اور نظامِ عصبی  کی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں  بلسانہ کی چائے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے