English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: ہم اقتصادی اصلاحات کرنا اور بیرونی دنیا کی طرف کھُلنا جاری رکھیں گے

القمر

چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ نے کہا ہے کہ ہمارا ملک اقتصادی اصلاحات کرنا اور بیرونی دنیا کی طرف کھُلنا جاری رکھے گا۔

لی نے کمبوڈیا کے دارالحکومت ‘پنوم پن’ میں آسیان سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کے ساتھ بالمشافہ ملاقات کی۔

مذاکرات میں لی نے کہا ہے کہ ایک بڑے ترقی پذیر ملک کی حیثیت سے چین عالمی اقتصادیات کے ساتھ اتحاد کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اپنے مرکزی ہدف کے طور پر اصلاحات، بیرونی دنیا کی طرف پھیلاو اور تجدیدیت پر عمل کرنا جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادیات بلند سطح پر اقتصادی و مالی اتصال سے گزر رہی ہے لہٰذا  کوئی بھی ملک درپیش مشکلات سے کنارہ کشی اختیار نہیں رہ سکے گا۔ اقتصادی استحکام کو یقینی بنانے اور مندی کا سدّباب کرنے کے لئے میکرو اقتصادی پالیسیوں میں ممالک کے درمیان باہمی ربط ضروری ہے۔

وزیر اعظم لی نے کہا ہے کہ چین دنیا بھر میں چڑھتے ہوئے افراطِ زر کے مقابل ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ چین کورونا وباء کے اثرات  کم کرنے کے لئے کرنسی کی رسد کو بے قابو نہیں ہونے دے رہا اور عالمی منڈی سے بڑی مقدار میں خوراک اور توانائی کی خرید سے پرہیز کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین جی20ممالک کے قرضوں کی ادائیگیوں میں تعطل کے اقدام کے ساتھ تعاون کرنا اور آئی ایم ایف  کے حکومتی قرضوں کی مربوطی  کے معاملے میں فعال کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے بھی کہا ہے کہ چین نے وباء کے دنوں میں مالیاتی پالیسیوں کے وسائل کا محتاط استعمال کیا اور درست موقف اختیار کئے رکھا ہے۔ چین کی میکرو اقتصادی تدابیر برمحل اور موثر  تھیں۔ آئی ایم ایف بیجنگ کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے