English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ، ٹیکساس میں ایئر شو کرنے والے دو طیارے ٹکرانے سے 6 افراد لقمہ اجل

القمر

امریکی  ریاست ٹیکساس میں فضا میں ٹکرانے والے بوئنگ B-17 اور Bell P-63 قسم کے شو طیاروں پر سوار  چھ افراد  ہلاک ہو گئے۔

ڈیلاس ڈسٹرکٹ جج کلے جینکنز نے  سماجی رابطوں کے پیج پر  اعلان کیا  ہے کہ گزشتہ روز ڈیلاس ایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر منعقدہ ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرانے والے دو طیاروں میں سوار چھ افراد جان  بحق ہو گئے۔

جینکنز  بتایا کہ کہ حکام متوفیوں کی تفتیش اور شناخت پر کام جاری رکھیں گے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کی جانب سے دیے گئے بیان میں یہ ریکارڈ کیا گیا کہ ڈیلاس شہر سے تقریباً 16 کلومیٹر دور ایگزیکٹیو ایئرپورٹ پر ایئر شو کے دوران دو طیارے فضا میں  آپس میں ٹکرا گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے