ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں بھوک اور غربت بڑھتی جا رہی ہے،بروقت اقدامات کیے جائیں:گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی برآمد سے متعلق تمام رکاوٹیں دور ہو کر دی جائیں۔

گوٹیرش نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ  اس اجلاس  کا انعقاد انتہائی نازک دور میں ہو رہا ہے کہ جہاں مہنگائی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہمیں سامنا ہے۔

 گوٹیرش نے کہا کہ  ترقی پذیر ممالک  بھوک اور غربت کے خاتمے ،ترقیاتی کاموں کےلیے سرمایہ کاری اور اس کےلیے مالیاتی فنڈز کی فراہمی  کے حصول میں ناکام ہیں،لہذا میرا جی ٹوئنٹی  ممالک سے مطالبہ ہے کہ  وہ ایسیے ممالک میں ترقیاتی سرمایہ کاری کے لیے ایک پیکیج کو قبول کریں،جس سے خوراک اور توانائی کے بحران میں کمی  واقع ہو سکتی ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے کہا کہ  دنیا میں اس وقت متعدد علاقوں میں  بھوک اور خشک سالی کا سامنا ہے جس کےلیے ہمیں اقدامات کرنا ہونگے ،جہاں تک روسی اناج کی ترسیل کا معاملہ ہے تو اس سلسلے میں ہماری کوشش ہے کہ  حائل تمام رکاوٹیں دور کر دی جائیں۔

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں