ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ: جنرل کمیٹی نے فیصلہ قبول کر لیا، روس یوکرین کو ہرجانہ ادا کرے

اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی نے روس کے  یوکرین کو جنگی ہرجانہ ادا کرنے کی طلب سے متعلق فیصلہ قبول کر لیا ہے۔

فیصلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ روس کو، یوکرین کی حدود میں  یا یوکرین کے خلاف، بین الاقوامی قانون کی ہر طرح  کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے۔

193 رکنی جنرل کمیٹی میں فیصلے پر رائے شماری کروائی گئی۔رائے شماری میں 94 ممالک نے مثبت اور 14 نے منفی ووٹ استعمال کئے جبکہ  74 ممالک  لاتعلق رہے۔  روس، چین اور شام فیصلے کے خلاف ووٹ کا استعمال کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔

فیصلے میں اپیل کی گئی ہے کہ روس کے، یوکرین کے خلاف، بین الاقوامی قانون کے منافی اقدامات کی وجہ سے نقصان اٹھانے والوں یا ہلاک اور زخمی ہونے والوں  کو ہرجانے کی ادائیگی کے لئے ایک میکانزم قائم کیا جائے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی  کے فیصلے اگرچہ قانونی پابندی عائد نہیں کرتے لیکن سیاسی حوالے سے معتبر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں