English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جی -20 سربراہی اجلاس، یوکرینی صدر کا خطاب

القمر

انڈونیشیا کے شہر بالی میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا، یوکرینی صدر زیلنسکی نے اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا ہے۔

خبر کے مطابق، جی 20 سربراہی اجلاس میں یوکرین جنگ کا موضوع حاوی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کے لیے مغربی ملکوں کی کوششوں کا ذکر ہو ا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیرِ خارجہ سرگی لاروف کر رہے ہیں۔

 یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے جی 20 اجلاس سے ویڈیو خطاب کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ روس کی تباہ کن جنگ کو ختم کیا جائے اور ہزاروں جانیں بچائی جائیں۔

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے خطاب میں مختلف ممالک پر یوکرین سے اناج کے معاہدے میں توسیع پر بھی زور دیا اور اپنے امن فارمولا  میں کہا کہ ان تجاویز میں  تابکاری اور جوہری ،غذائی  اور توانائی  تحفظ،تمام قیدیوں اور جلا وطن افراد کی رہائی، اقوام متحدہ کی وضع کردہ شرائط پر عمل درآمد، علاقائی سالمیت،روسی فوجیوں کے انخلا  اور جنگ کے خاتمے سمیت  طرفین کے درمیان  امن معاہدے کی منظوری  شامل ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے