English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایرانی ڈرونز کی روس کو فراہمی،امریکہ نے 3 مزید کمپنیوں پر پابندی لگا دی

القمر

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے  یوکرین کی جنگ میں  استعمال کے لیے ایرانی ساختہ ڈرونز کی تیاری اور اس کی فراہمی سے منسلک تین ایرانی کمپنیوں اور دو کارگو فرموں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

بلنکن نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ  آج ہم نے روس کو فراہم کردہ ایرانی ڈرونز کے یوکرین کی جنگ میں استعمال کے جواز میں بعض ایرانی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلے میں امور خزانہ اور خارجہ نے  مشترکہ فیصلہ کرتے ہوئے تین ایرانی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے جن میں پاسبان انقلاب کی دفاعی و فضائی قوت،مہاجر 6  ڈرون کو تیار کرنے والی القدس ہوا بازی صنعت اور شاہد   ہوا بازی و تحقیقاتی مرکز شامل ہیں۔

 بلنکن نے بتایا کہ ان ڈرونز کو استعمال کرنے والی  روس کی نجی دفاعی کمپنی  ویگنر کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا زیر غور ہے جبکہ عباس جمعہ،تیگران کرسٹو فوریچ اور سربیو نوف کے نام بھی اس فہرست میں شامل ہونگے اس کے علاوہ ، ایرانی ڈرونز کی روس منتقلی میں شامل امارات کی کمپنی سکسیس ایوی ایشن سروسز  اور آئی جیٹ گلوبل ڈی ایم سی سی  کے نام بھیاماراتی حکومت سے تعاون کے سلسلے میں فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

 

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے