امریکی وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکنز نے 9 اضافی نشستوں کے ساتھ ایوان نمائندگان پر کنٹرول حاصل کرلیا۔
وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان میں ری پبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ ڈیموکریٹس ایوان میں اپنی نو نشستیں کھو بیٹھے اور 435 رکنی ایوان میں دو سو دس نشستیں لے پائے۔
دوسری جانب سینیٹ کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ری پبلکنز پر برتری حاصل کر لی ہے ، ایک اضافی نشست کے ساتھ سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی نشستوں کی تعداد پچاس ہوگئی ہے جبکہ ری پبلکنز ایک نشست کھو کر اننچاس نشستیں حاصل کر پائے۔
ایوان نمائندگان میں اکثریت کھو دینے سے صدر بائیڈن کیلئے قانون سازی مشکل ہوگئی جبکہ ری پبلکن لیڈر مچ میکونیل سینیٹ میں اقلیتی لیڈرمنتخب ہوگئے ہیں۔
