English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرین: اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں مزید 4 ماہ کا اضافہ

القمر

یوکرین  کی وزارت برائے انفراسٹرکچر نے اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں مزید 4 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر ‘اولیکسانڈر کبراکوف’ نے کہا ہے کہ اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں 120 دن کا اضافہ کر دیا جائے گا۔

برطانوی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق کبراکوف نے اس پیش رفت کو ‘عالمی غذائی بحران کے خلاف جدوجہد میں، ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

تاہم کبراکوف نے موضوع سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کیں۔

روس نے بھی کل جاری کردہ بیان میں، اناج راہداری سمجھوتے سے متعلق، کچھ پیش رفتوں کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ اناج راہداری سمجھوتہ 22 جولائی کو استنبول میں ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں روس اور یوکرین کے درمیان طے پایا تھا۔ سمجھوتے کی معیاد 19 نومبر کو پوری ہو رہی ہے۔ معیاد میں توسیع کے لئے مذاکرات جاری تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے