ترکیہ ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن TRT کی فلمیں اور TRT کے تعاون سے تیار کی گئی فلمیں عالمی سلور اسکرین پر تیزی سے مقبولیت کی منازل طے کر رہی ہیں۔
دنیا کے معتبر ترین ایوارڈوں میں سے ’95 ویں اکیڈمی ایوارڈوں’ میں” بہترین بین الاقوامی فلم” کے کٹیگری میں مقابلہ کرنے والی فلموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
مذکورہ کٹیگری کے لئے مقابلے کی دوڑ میں شامل فلموں میں ٹی آر ٹی کی مشترکہ پروڈکشن اور ٹی آر ٹی کے تعاون سے بنائی گئی 4 فلمیں بھی شامل ہیں۔
ٹی آر ٹی کی مشترکہ پیشکشوں میں یوکرین کی فلم ” کلونڈائیک” اور ٹی آر ٹی کے تعاون سے تیار کی گئی بوسنیا کی فلم ” اے بیلڈ”، سوٹزر لینڈ کی فلم ” اے پیس آف اسکائی” اور سلوواکیہ کی فلم "وِکٹم” بہترین بین الاقوامی فلم کی کٹیگری میں ایوارڈ کے لئے مقابلہ کریں گی۔
دوسری طرف کینز فلم فیسٹیول میں "گولڈن پالم” کی فاتح ٹی آر ٹی کی مشترکہ پیشکش "ٹرائی اینگل آف سیڈنس” نامی فلم بھی آسکر ایوارڈ کے مقابلے میں مقبول فلموں میں شامل ہے۔
95 ویں اکیڈمی ایوارڈ 12 مارچ 2023 کو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں متوقع تقریب میں اپنے حقداروں تک پہنچیں گے۔
