English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: صدر ایردوان کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے غزہ کے مہاجر کیمپ جبالیہ کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 21 افراد کی اموات پر فلسطینی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

صدر ایردوان نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” غزہ میں آتشزدگی کے واقعے میں بچوں سمیت 21 فلسطینی بہن بھائیوں کی وفات پر ہمیں دِلی افسوس ہوا ہے۔ میں، اس افسوسناک واقعے میں وفات پانے والوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت  کا امیدوار ، سوگوار کنبوں کے  لئے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کا متمنی ہوں۔ میں برادر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتا ہوں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے