English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ایردوان۔ پوتن ملاقات

القمر

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکیہ صدارتی  دفتر محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکیہ۔روس تعلقات اور اناج راہداری  سے متعلقہ پیش رفتوں سمیت علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے اناج راہداری سمجھوتے کی معیاد میں 120 روزہ اضافے کے معاملے میں تعمیری موقف اختیار کرنے پر صدر پوتن کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے ، 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں طوالت کے خطرے میں اضافے سے بچنے کے لئے سفارتی مذاکرات کو بحال رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ ترکیہ میں روسی اور امریکی خفیہ ایجنسیوں  کے سربراہان  کے درمیان ملاقات  نے محاذ پر حالات کو بے قابو  ہونے سے بچانے  میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پوتن کی طرف سے، ترکیہ کو قدرتی گیس کا مرکز بنانے کی، تجویز  ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔ مشترکہ اہداف تک فوری رسائی کے لئے ہماری ٹیمیں ضروری تکنیکی، قانونی اور تجارتی  جائزے لیں گی۔

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار تعزیت  کی وجہ سے بھی   صدر ولادی میر پوتن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے