صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار سے فون پر بات کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق صدر ایردوان نے اس دوران بتایا کہ شمالی قبرص ترک جمہوریہ کے ترک ریاستوں کی تنظیم کا مبصر رکن بننے کے ساتھ خاندانی تصویر مکمل ہو گئی ہے، اور وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شمالی قبرص ترک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی برادری سے تاریخی مطالبے کی روشنی میں مشترکہ جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔
