English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول کے دہشت گرد حملے میں زخمی 71 افراد اسپتالوں سے فارغ

القمر

وزیر صحت فخرالدین قوجا  نے اطلاع دی ہے  کہ استنبول کی استقلال اسٹریٹ پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے 71 افراد کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

قوجا  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کے بارے میں   آگاہی کرائی۔

وزیر صحت نے بتایاکہ "استقلال اسٹریٹ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے 81 افراد میں سے 71 زخمیوں کا علاج کر کے فارغ کر دیا گیا ہے۔ 8 زخمیوں کا علاج سروس میں جاری ہے جبکہ  2 مریض تا حال انتہائی نگہداشت  یونٹ میں ہیں۔”

دریں اثنا، حملے کی تحقیقات گہری ہوتی جارہی ہیں۔

اس تفتیش میں جس میں 17 افراد کو گرفتار کیا گیا، مزید 8 افراد کو حراست میں لیا گیا جو حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی مدد اور معاونت میں ملوث  ہیں۔

تحقیقات کے دائرہ کار میں بلغاریہ میں بھی 5 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے