English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرو، مسافر طیارہ رن وے کے کنارے پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرایا

القمر

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیرو کے ہوائی اڈے پر اترنے والے مسافر طیارے کے رن وے کے کنارے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

لاتم ایئر لائنز کا مسافر طیارہ دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے جا  ٹکرا یا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

بڑی تعداد میں فائر فائٹرز اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں بھیج دی گئیں۔

ایئرپورٹ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا دایاں پرٹرک سے ٹکرا گیا، حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پیرو کی فائر سروس کے چیف لوئس پونس لا جارا نے  بتایا ہے  کہ تصادم میں دو فائر فائٹرز ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے