بھارت کے زیر کنڑول جموں و کشمیر میں برف کا تودہ گرنے سے تین بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔
بھارتی فوج کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق شدید برفباری ہونے والے مچیل علاقے میں گشت کرنے والے فوجیوں پر برف کا تودہ آن گرا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں تین فوجی برف تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔
