English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی ریاست کولوراڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ،5 افراد ہلاک

القمر

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ 

خبر کے مطابق، امریکی ریاست کولوراڈو  کے نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جو خاتون  ہے۔

کیو نائٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری برادری پر حملہ افسوسناک ہے۔ ہم اُن بہادر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری ردعمل دیا اور بندوق بردار کو زیر کرلیا ورنہ مزید ہلاکتیں ہوتیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچے تو ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی پایا گیا۔ گرفتار خاتون  سے طبی امداد کی فراہمی کے دوران تفتیش کی گئی تاہم اس نے واقعے کے محرکات اور واقعے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ سے متعلق بتانے سے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے