ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولومبیا میں فارک اور دیگر مسلح گروہ کے درمیان جھڑپ۔18 افراد ہلاک

کولومبیا میں  مسلح انقلابی قوت یعنی فارک کے بعض   کارندوں اور سرحدی  کمانڈوز نامی مسلح گروپ کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

 یہ جھڑپ پورتو گزمان نامی قصبے سے متصل لوس مینوس  اور لاس دیلیکاس نامی دیہاتوں میں ہوئی جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 پورتو گزمان بلدیہ کے ناظم ایڈیسن گیراردو مورا روخاس نے بتایاکہ فارک اور سرحدی کمانڈوز کے درمیان یہ جھڑپ ہوئی جس میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے جن کی نعشیں  مردہ خانے بھجوا دی گئی ہیں۔

روخاس نے بتایا کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کس گروپ کے کتنے افراد مارے گئے ہیں۔

 فارک  پانچ عشروں سے زائد عرصے تک موجود  ایک خطرناک اورمسلح جتھہ تھاجس نے  27 جون 2017 کو اقوام متحدہ کی ایک تقریب کے دوران ہتھیار پھینک دیئے تھے ۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں