دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے ایک اور کارندے نے ترک ضلع دیار بکر میں خود کو قانون کے حوالے کر دیا ۔
امور داخلہ کے مطابق ، جینڈر میری اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے پی کےکے کے ایک اور دہشتگرد نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دہشتگرد 2013 میں تنظیم میں شامل ہوا تھا جس نے شام اور عراق میں تخریب کاریاں کی تھیں جس کا نام حکومت کی مطلوبہ گرے لسٹ میں بھی درج تھا۔
سال رواں کے دوران اب تک 109 دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔
