بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 22 افراد کے لقمہ اجل بننے والی آگ "حادثاتی طور پر” لگی تھی۔
اس موضوع پر غزہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل محمد النحل نے بتایا ہے کہ جبالیہ علاقے میں لگنے والی آگ کے واقع میں قصدی عمل کا مشاہدہ نہیں ہوا۔
نحل کا کہنا تھا کہ یہ آگ ابو رایہ کنبے کے بچوں کی بیرون ملک سے وطن واپسی کی خوشی میں آتش بازی کرنے کے دوران لگی۔
آگ کے شعلے تیل کے کنستر تک پہنچنے پر ارد گرد کی اشیا نے بھی آگ پکڑ لی اور کنبے کے افراد گھر دیواری کے اندر شعلوں کی لپیٹ میں آ گئے۔
