ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام سے دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی جانب سے داغے گئے راکٹ حملے سے 2 افراد جان بحق 6 زخمی

شام کے علاقے عین العرب (کوبانی) میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے دہشت گردوں کی جانب سے غازی انتپ کے  علاقے قارقامیش  میں کیے گئے راکٹ حملے میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےجبکہ   6 افراد زخمی ہوئے ہیں  جن میں  دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

شام کے عین العرب علاقے میں PKK/YPG دہشت گردوں کی طرف سے غازی انتپ کے علاقے  قارقامیش میں ایک راکٹ حملہ کیا گیا۔

دہشت گردوں کی جانب سے فائر کیے گئے 5 راکٹ گولے مختلف  آبادیوں پر آن گرے ہیں۔

حملے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو علاقے میں بھیجی گئی ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں