برقی موٹر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے عقبی لائٹ کی خرابی کے باعث امریکہ میں تین لاکھ اکیس ہزار گاڑیوں کو واپس بلا لیا ہے۔
نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنیسٹریشن کےمطابق،اب تک کسی قسم کے حادثے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ،گاڑی کی عقبی لائٹ کام نہیں کر رہی ہے جس پر ہمیں صارفین سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔
اس خبر کےبعد کمپنی نے اس نقص کو ختم کرنے کےلیے2023 ٹیسلا ماڈل تھری اور 2020-2023 ماڈل وائی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔
