ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگری کے خلاف ترکیہ کا آپریشن حق بجانب ہے:نیٹو

 نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  سویڈن اور فن لینڈ سے کہا ہے کہ وہ ترکیہ کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے معاملے میں تعاون کو بڑھائیں۔

 سویڈش ٹی وی چینل ایس وی ٹی  سے گفتگو کے دوران اسٹولٹن برگ  نےسویڈن اور فن لینڈ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی کے معاملے میں ترکیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک سے تعاون کریں،ان دونوں ملکوں کو  دہشتگرد تنظیموں کے خلاف اپنے قوانین مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ  نیٹو کا رکن ملک ترکیہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا ہے  جس کے خدشات ہمیں سمجھنا ہونگے، جہاں تک شمالی شام و عراق میں ترکیہ کے شروع کر دہ پنجہ۔شمشیر فضائی آپریشن کا سوال ہے تو  اس سلسلے میں اتنا کہوں گا کہ نیٹو میں دہشتگرد تنظیموں کے حوالے سے مختلف آرا پائی جاتی ہیں لیکن ترکیہ  اس معاملے میں اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے حق بجانب ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں