سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر فلپائن میں موجود متحدہ امریکہ کی نائب صدر کملا حارث کے خلاف منیلا میں مظاہرین کے ایک گروپ نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، "کملا حارث، ہم آپ کا خیر مقدم نہیں کرتے”، "کملا! فلپائن کو ہتھیار نہ دو!”، "امریکہ نمبر ایک دہشت گرد”، "فلپائن میں ریاستی دہشت گردی بند کرو!” ،”امریکہ! ہمارے سمندروں سے نکل جاؤ!”
سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد ہونے والا یہ احتجاج تقریروں اور نعروں کے بعد بغیر کسی غیر معمولی واقع کے اختتام پذیر ہوگیا۔
