English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکیہ: ہم دہشتگرد تنظیموں اور ان کے حامیوں سے حملوں کا حساب لیں گے

القمر

ترکیہ صدارتی دفتر محکمہ اطلاعات کے سربراہ فخر الدین آلتن نے کہا ہے کہ ہم، آخری دہشت گرد کے غیر فعال ہونے تک علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں آلتن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم YPG/PKK ، فوجی، پولیس، استاد، طالبعلم، عورت اور بچے کی تفریق کئے بغیر  ہمارے شہریوں  کو ہدف بنا رہی ہے۔ ہم ، دہشت گرد تنظیم کی ان مذموم کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

آلتن نے، ضلع غازی  آنتپ کی تحصیل قارقامش  میں دہشتگرد تنظیم کی طرف سے فائر کئے گئے 5 راکٹوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کے لئے دعائے رحمت و مغفرت کی  اور کہا ہے کہ "ہماری سکیورٹی فورسز، دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے خلاف  بھرپور جوابی کاروائی کر رہی ہیں۔ جب تک آخری دہشت گرد غیر فعال نہیں ہو جاتا  ہمارے آپریشن جاری رہیں گے۔ ہم دہشتگرد تنظیموں اور ان کے حامیوں سے اس کا حساب لیں گے”۔

فخر الدین آلتن نے ٹویٹ کو # Hesapzemanı کے ساتھ شئیر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے