کولمبیا کے شہر میڈیلِن میں ایک چھوٹا طیارہ آبادی کے اوپر آ گِرا۔
صحت کی ٹیموں کے مطابق حادثے میں 6 مسافروں اور عملے کے 2 افراد سمیت کُل 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حادثے میں 4 گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
میڈیلِن بلدیہ کے مئیر ‘ڈینئیل کوئنٹیرو ‘کے مطابق طیارے نے ‘اولایا ہیریرا ایئر پورٹ ‘ سے پرواز لی اور مختصر مدت کے بعد موٹر میں خرابی کی وجہ سے لینڈنگ کے لئے واپس لوٹتے ہوئے راستے میں گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔
