ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیفا ورلڈ کپ 2022: ڈنمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

فیفا ورلڈکپ 2022 کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جہاں آج عالمی نمبر 10 ڈنمارک اور نمبر 30 تیونس کے درمیان میچ برابر ہوگیا۔

ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ ڈی کے اس مقابلے میں یورپی ٹیم کو فیوریٹ قرار دیا جارہا تھا۔

توقع کے برعکس دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ہاف 0-0 پر اختتام پذیر ہوگیا۔

جس کے بعد دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی لیکن ایک دوسرے کے دفاع کو توڑنے میں ناکام رہیں۔

پہلے 45 منٹ کے بعد دوسرے 45 منٹ میں بھی گیند کو جال کی راہ نہ مل سکی اور میچ 0-0 پر ہی اختتام پذیر ہوگیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے اہم میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

منبع: جنگ نیوز

The post فیفا ورلڈ کپ 2022: ڈنمارک اور تیونس کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں