English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یونان کے جزیرے کریٹ کے کھلے سمندر میں امریکہ  اور فرانس کی مشترکہ فوجی مشقیں

القمر

یونان کریٹ کے کھلے سمندر  میں  امریکہ  اور فرانس کے ساتھ دو روزہ  فوجی مشترکہ مشق کر رہا ہے۔

مصر کے ساتھ یونانی  انتظامیہ نے مشترکہ طور پر میڈوسا 12 مشقاب  اسکندریہ کے ساحل پر جاری ہے۔

ہر روز اپنے اشتعال انگیز اقدامات میں ایک نیا اضافہ کرتے ہوئے، یونان سفارتی اور فوجی دونوں شعبوں میں اپنی ترکیہ مخالف پالیسیوں سے دستبردار  ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا ہے۔

ایجین اور مشرقی بحیرہ روم میں یونان  اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے  دائرہ کار  میں   کریٹ اور اسکندریہ میں ایک ہی وقت میں دو مشقیں کر رہا ہے۔

یونان کے شہر کریٹ کے جنوب میں 2 دن تک جاری رہنے والی تربیتی مشق کا اہتمام امریکہ اور فرانس نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

میڈوسا 12 مشق، ہر سال یونان اور مصر کے زیر اہتمام، 19 نومبر کو اسکندریہ کے ساحل سے شروع  ہوتی ہیں ۔

پہلی بار، سعودی عرب اس سال کی کثیر القومی مشق میں حصہ لے رہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ جنوبی قبرص کے یونانی قبرصی انتظامیہ  بھی شامل ہے۔

امریکی مسلح افواج کے میرینز کا ایک گروپ بھی مشق میں حصہ لے رہا ہے۔ فرانس، جرمنی، بھارت، اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت کچھ ممالک کو بطور مبصر مشق میں مدعو کیا گیا ہے۔

ان مشقوں کے  25 نومبر کو ختم ہونے کی  توقع کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے