قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا جہاں جاپان نے 4 مرتبہ عالمی چمپیئن رہنے والی مضبوط جرمنی کی ٹیم کو ایک اچھے مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی جس کے بعد جاپانی فینز نے فتح کا خوب جشن منایا اور اپنی ایک شاندار روایت کو بھی برقرار رکھتے ہوئے اسٹڈیم کی صفائی کی۔
سابق چیمپیئن جرمنی کی اپنی ٹیم کے ہاتھوں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست کا شاندار منظر دیکھنے کے بعد جاپانی شائقین خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈز میں ہی رکے رہے، اب گراؤنڈ میں ان کے رکنے کا مقصد فتح کا جشن منانا اور میچ کے نتیجے سے لطف اندوز ہونا نہیں بلکہ اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اسٹڈیم کو اسی حالت میں صاف ستھرا چھوڑا جائے جس حالت میں انہیں وہ مقام میچ سے قبل ملا تھا۔
میچ کے دوران جاپانی فینز نے سیکڑوں نیلے رنگ کے تھیلے تقسیم کیے جن کا مقصد سیٹوں کے نیچے رہ جانے والے کوڑے کرکٹ کو جمع کرنا تھا۔
Tidying up after one of their greatest #FIFAWorldCup wins 👏
Huge respect to these Japanese fans 🙌 #Qatar2022 pic.twitter.com/RVwLwykPeq
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) November 24, 2022
یہ پہلا موقع نہیں تھا جب جاپانی شائقین میچ کے بعد اسٹڈیم میں صفائی کرتے دیکھے گئے، اس سے قبل روس میں 2018 کے ورلڈ کپ میں بھی ایسا ہی کر کے انہوں نے خوب تعریفیں سمیٹی تھیں، خاص طور پر بیلجیئم کے خلاف راؤنڈ 16 مرحلے میں میں 3-2 سے اپنی ٹیم شکست کے بعد اس عمل پر انہیں خوب سراہا گیا تھا۔
Japanese fans clean up stadium after their win vs Colombia…#Russia2018 #Inspiring #Japan #football #WorldCup #mademesmile #learnfromjapan #inspiration #JPNCOL #JPN #Fans pic.twitter.com/qil7RHmU5v
— ️️️Aulty (@aulty) June 19, 2018
