English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: یورپی پارلیمنٹ کو 'حماقت کی اسپانسر' تسلیم کیا جائے

القمر

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے، یورپی پارلیمنٹ کے روس کو’ دہشت گردی کا حامی ملک ‘تسلیم کرنے کے خلاف، ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

لاوروف نے روسیہ۔1 سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر جاری کردہ بیانات میں مذکورہ فیصلے کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "میں طبّی تعلیم نہیں رکھتا لیکن میرے خیال میں یہ بیمار فیصلہ ہر ذی شعور انسان پر آشکارہ ہے”۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا ظاہرووا نے بھی فیصلے سے متعلقہ بیان میں کہا ہے کہ "میری تجویز ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کو ‘حماقت کا اسپانسر’  ادارہ تسلیم کیا جائے”۔

واضح رہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے کل  روس کو غیر انسانی اور ظالمانہ کاروائیوں کا قصور وار ٹھہرایا اور  اسے "دہشت گردی کا حامی ملک” تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ بِل کی منظوری دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے