English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیفا ورلڈ کپ 2022: سینیگال کی قطر کو 1-3 سے شکست

القمر

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں میزبان قطر کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔

الثماما اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 18 ویں میچ میں سینیگال نے قطر کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔

سینیگال کی جانب سے بُولایے ڈیا نے پہلے ہاف کے 41 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 48 ویں منٹ میں فامارا ڈائڈہیو نے دُگنا کر دیا۔

قطر کے محمد منتاری نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری کو کم کیا لیکن 84 ویں منٹ میں بامبا ڈیئنگ نے تیسرا گول اسکور کر کے فتح کو یقینی بنا دیا۔

دوسری طرف قطر کو پہلے میچ میں ایکواڈور نے 0-2 سے مات دی تھی جبکہ اب اُسے سینیگال سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قطر کو اب نیدرلینڈ کا سامنا کرناہے، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 29 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

منبع: ایکسپریس نیوز

The post فیفا ورلڈ کپ 2022: سینیگال کی قطر کو 1-3 سے شکست appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے