English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

استنبول ایکسپو سنٹر میں عالمی حلال میلے کا آغاز

القمر

8ویں عالمی حلال سمٹ میں شریک بین الاقوامی کمپنیوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آنے والے سالوں میں حلال مصدقہ مصنوعات میں دلچسپی کافی حد تک بڑھے گی اور حلال مصنوعات اور خدمات کی مارکیٹ بتدریج  ترقی کرے گی۔

8ویں عالمی حلال سربراہی کانفرنس اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے 9ویں حلال ایکسپو میلے کا افتتاح 24 نومبر کو استنبول ایکسپو سینٹر میں ہوا۔

حلال ایکسپو میلے میں دنیا بھر سے حلال مصنوعات کی مارکیٹ میں گہری  دلچسپی کا مشاہدہ ہوا ہے۔

اس میلے میں جہاں ایشیا، یورپ اور افریقہ کی درجنوں فرموں  نے شرکت کی وہیں یہ بات سامنے آئی کہ غیر مسلمین نے بھی حلال مصنوعات میں دلچسپی ظاہر کی جس کی وجہ ان کے وضع کردہ  پروسیسنگ اور حفظان صحت کے معیار ہیں۔

40 ممالک کی تقریباً 500 کمپنیوں  کے شریک ہونے والے  والے اور 3 دن تک جاری رہنے والے حلال ایکسپو میلے میں 40 ہزار مقامی اور غیر ملکی زائرین کی آمد متوقع ہے،توقع ہے کہ رواں سال 1 بلین یورو کا کاروباری حجم حاصل کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ عالمی حلال سمٹ کی چھت  تلے انٹرنیشنل شیفس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تقریباً 40 ممالک کے بین الاقوامی شیفس شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے