English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں 3 گولڈ میڈل جیت لیے

القمر

ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے تین گولڈ میڈل جیت لیے جبکہ ویمن ایتھلیٹ آرزو نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔

کولمبو میں جاری چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشاد علی نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا۔

ارشاد علی نے پہلے انڈر 21 کیٹیگری میں اور پھر سینئر کیٹیگری کے انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان ٹیم نے بھارتی ٹیم کو کاتا ایونٹ میں شکست دی اور سونے کا تمغہ جیتا۔

پاکستان کی آرزو نے جونیئر ویمن کیٹیگری میں انفرادی کاتا میں سلور میڈل اپنے نام کر لیا۔

منبع: جنگ نیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے