English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فرانسیسی وزیر دفاع بھارت میں،INS وکرانت کا دورہ

القمر

 فرانسیسی وزیر دفاع سیبیستیان لاکورنو نے دورہ بھارت کے دوران کہا ہے کہ  دونوں ملک  ہند پیسیفک میں بحری حاکمیت اور آزادانہ آمدورفت کی حمایت کےلیے متفقہ رائے رکھتے ہیں۔

لاکورنو نے  اپنے دورے کے دوران  262 میٹر طویل بھارتی ساختہ جنگی بحری جہاز آئی این ایس وکرانت کا بھی مشاہدہ کیا ۔

 اپنی ٹویٹ میں فرانسیسی وزیر نے  کہا کہ  دونوں ملک ہند۔پیسیفک میں بحری حاکمیت اور آزادانہ آمدورفت کی حمایت کےلیے متفقہ رائے رکھتے ہیں۔

 لاکورنو بھارت میں اپنے ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے ساتھ انسداد دہشتگردی ،دفاعی تعاون اور بحری سلامتی جیسے شعبوں میں مذاکرات کریں گے۔

علاوہ ازیں ، لاکورنو بھارتی وزیر خارجہ  ایس جے شنکر اور مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈووال سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ فرانس بھارت سے  دفاعی درامدات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے