English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے عسکری سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیج دیا

القمر

روس وزارت دفاع نے عسکری سیٹلائٹ زمینی مدار میں بھیج دیا ہے۔

کوسموس ۔2564 نامی عسکری سیٹلائٹ کو روس کے علاقے ‘آرہنگلیسک’ کی پلیسٹسک خلائی بیس سے ‘سویوز2.1بی’ راکٹ کے ساتھ خلاء میں بھیجا گیا ہے۔ سیٹلائٹ روسی فوج کو خدمات فراہم کرے گا۔

روس وزارت دفاع کے جاری کردہ اعلان کے مطابق "سیٹلائٹ کامیابی سے زمینی مدار میں داخل ہو گیا ہے۔ سیٹلائٹ کو  ‘خلائی وہیکل ایوی ایشن اور اسپیس فورسز’ کے کنٹرول میں دے دیا گیا ہے”۔

واضح رہے کہ روس نے 2 نومبر کو  بھی ‘پلیسٹسک ‘خلائی بیس سے عسکری سیٹلائٹ فائر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے