ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بائراموف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔
ترکیہ وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق چاوش اولو۔ بائراموف ملاقات میں ترکیہ۔ آذربائیجان۔ ترکمانستان سہ فریقی سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔
ترکیہ۔ آذربائیجان۔ ترکمانستان سہ فریقی سربراہی اجلاس آئندہ مہینے ترکمانستان کے شہر ‘آوازا’ میں متوقع ہے۔
