کراچی کے علاقے ملیر کی شمسی سوسائٹی میں مبینہ طور پر شوہر نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا۔
کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں شوہر نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کردیا اور ملزم فواد نے قتل کی واردات کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش بھی کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے میتیں اور زخمی ملزم کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری تحویل میں لے لی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ الفلاح تھانے کی حدود میں واقع شمسی سوسائٹی کے ایک گھر میں پیش آیا، جہاں شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد انہیں اور تین بیٹیوں کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
مزید بتایا گیا کہ پولیس ملزم کے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش بھی شروع کردی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی والدہ نے بتایا کہ میاں بیوی کا آپس میں کوئی جھگڑا کبھی نہیں سنا، 3 بجے آواز آئی میں اوپر گئی تو بچے خون میں لت پت پڑے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پولیس بیان کے مطابق ملزم فواد نامی شخص ہے، جو فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہے، بیگم اور تین بیٹیاں گھر میں تھیں، صبح فواد ڈیوٹی پر گیا، واپس آکر یہ کام کیا، فواد نے پہلے بیگم اور پھر تینوں بیٹیوں کو قتل کیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی ابریز علی عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس شخص نے پہلے اپنی تینوں بیٹیوں کو ذبح کیا، اس کے بعد اس نے خودکشی کرنے کی کوشش کی جس میں شدید زخمی ہوا ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملیر شمسی سوسائٹی کے قریب گھر میں چھریوں کے وار سے جاں بحق ہونے کا معاملا:
فواد نامی شخص ہے جو فیکٹری میں سیلز منیجر کے طور پر کام کرتا ہےبیگم اور تین بیٹیاں گھر میں ہیں ، صبح فواد ڈیوٹی پر گیا واپس آکر یہ کام کیا
ملزم فواد نےپہلے بیگم اور تین بیٹیوں کو قتل کیا ہے pic.twitter.com/MVJwy2ycOb
— Sindh Police (@DMCSindhPolice) November 29, 2022
