یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی ‘جوزف بوریل’ نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک ایک ایسا علاقہ ہے جہاں تاریخ رقم ہو گی۔ یورپی یونین کو اس علاقے میں اور بھی زیادہ سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
جوزف بوریل نے، ‘برسلز انڈو پیسیفک فورم ‘کے افتتاحی خطاب میں کہا ہے کہ یورپی یونین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان ASEANکے درمیان 14 دسمبر کو متوقع سربراہی اجلاس سے قبل اس نوعیت کے پلیٹ فورموں سے بہترین شکل میں استفادہ کیا جانا چاہیے۔
بوریل نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک علاقے کو محض اس نقطہ نظر سے دیکھنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے کہ یہ دُور ہے یا پھر یہاں محض تجارت یا سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ یورپی یونین کو اقتصادیات پراعتماد ہے اور یونین اس اعتماد کو کبھی بھی معدوم نہیں ہونے دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ "متعدد حوالوں سے یہ علاقہ تاریخ کا مرکز بن جائے گا۔ مستقبل میں انڈوپیسیفک ایک ایسا علاقہ ہو گا کہ جہاں تاریخ رقم کی جائے گی۔ ہمارے مستقبل کے لئے متعدد مسائل کے حل اس علاقے میں ڈیزائن کئے اور آزمائے جا رہے ہیں۔ ہمیں اس علاقے میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہیے”۔
یورپی یونین کے ہائی کمیشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے کہا ہے کہ انڈوپیسیفک کا علاقہ دنیا کی تقدیر کا تعین کرے گا اور یورپی یونین اس علاقے کے ارتقاء سے براہ راست دلچسپی لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ چین، یونین میں بحیثیت اتحادی، اقتصادی رقیب اور اُصولی دشمن کے دکھائی دے رہا ہے اور اس ملک کے ساتھ ڈائیلاگ جاری رکھنے کے بارے میں ہمارے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
