ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ خفیہ ایجنسی کا کامیاب آپریشن، PKK کی سرغنہ فاطمہ اونور غیر فعال

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے عراق کے شمالی علاقے سنجار میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی سرغنہ فاطمہ اونور کو غیر فعال کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق فاطمہ اونور نے 1990 کی دہائی میں انگلینڈ سے دہشت گرد تنظیم میں شرکت کی اور سالوں تک تنظیم کے مسلح وِنگ میں کاروائیاں کرتی رہی۔

2016 میں اسے تنظیم کے خبر رسانی شعبے NLP کا منتظم بنا دیا گیا۔ اونور نے دہشت گردوں کو خبر رسانی کی تربیت بھی دی۔

دہشتگرد فاطمہ اونور، خاص طور پر عراق کے علاقے سلیمانیہ  اور دیگر دیہی علاقوں میں، سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں ملّوث رہی۔

دہشت گرد کو قندیل سے خفیہ ذمہ داری سونپ کر سنجار بھیج دیا گیا جہاں وہ اپنی خفیہ کاروائیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لئے مالیات کے شعبے سے منسلک رہی۔

ثبوت و شواہد  کی تفصیلی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ترکیہ خفیہ ایجنسی MITنے سنجار میں آپریشن کر کے دہشتگرد فاطمہ اونور کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں